لیگ اسپنر یاسر شاہ نے بھی بنگلا دیش پریمیئر لیگ کیلئے کمر کس لی

سلہٹ میں اپنی ٹیم کھلنا ٹائٹنز کو جوائن کرنے کے بعد باقاعدہ پریکٹس کا آغاز کر دیا

جمعہ 18 جنوری 2019 18:03

لیگ اسپنر یاسر شاہ نے بھی بنگلا دیش پریمیئر لیگ کیلئے کمر کس لی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) لیگ اسپنر یاسر شاہ نے بھی بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے لئے کمر کس لی۔ قومی لیگ اسپنر نے سلہٹ میں اپنی ٹیم کھلنا ٹائٹنز کو جوائن کرنے کے بعد باقاعدہ پریکٹس کا آغاز بھی کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

یاسر شاہ جنوبی افریقہ کے خلاف قومی ایک روزہ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں تاہم اسپنر نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں گرین کیپس کی نمائندگی کی تھی، پاکستان کو ان ٹیسٹوں میں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کھلنا ٹائٹنز ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ کی شمولیت سے ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئے گی، یاد رہے کہ اس سے قبل شعیب ملک، محمد حفیظ ،شاہد آفریدی، جنید خان، محمد سمیع ،محمد عرفان، عامر یامین، وہاب ریاض سہیل تنویر بھی لیگ کے دوران مختلف ٹیموں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 18/01/2019 - 18:03:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :