پشاور،ملک ون ڈے کرکٹ ٹورنانٹ،ایم سی اے قبائلی اضلاع کی کامیابی

جمعہ 18 جنوری 2019 18:07

پشاور،ملک ون ڈے کرکٹ ٹورنانٹ،ایم سی اے قبائلی اضلاع کی کامیابی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) ملک ون ڈے کرکٹ ٹورنانٹ کے سلسلے میں گزشتہ روز ایم سی اے قبائلی اضلاع کی ٹیم نے خیبرپختونخوا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ‘جمخانہ کرکٹ گرائونڈ پر ہونیوالے میچ میں ایم سے اے کے پی کے نے تیس اوورز میں 170 رنز بنائے ‘ابرار 54 ‘حبیب تیس ‘فواد اٹھائیس ‘وصال نے پچیس رنز بنائے ‘دانیال نے چھ ‘حشمت نے دو حمزہ نے ایک وکٹ حاصل یک ‘جواب میں ایم سی اے قبائلی اضلاع کی ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا واجد آفریدی 54 ‘وسیم پینتالیس رنز کیساتھ نمایاں رہے ‘کے پی کے کی ٹیم کی طرف سے عثمان نے تین وکٹیں حاصل کیں ‘مہمان خصوصی جنید آفریدی نے مین ّآف دی میچ اور آرگنائزنگ کمیٹی کو انعامات دئیے۔
وقت اشاعت : 18/01/2019 - 18:07:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :