برائن برادرز آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے

جمعہ 18 جنوری 2019 18:19

برائن برادرز آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) امریکا کے نامور ٹینس سٹار بھائیوں برائن برادرز پر مشتمل جوڑی سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل رائوند میں پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے میگا ایونٹ کے دوسرے رائونڈ میں فرانس کے ایڈرین مانارینو اور انکے جرمن جوڑی دار آندریاز مائیز کو شکست دیکر میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ کے مینز ڈبلز کے دوسرے رائونڈ میں امریکا کے برائن برادرز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فرانس کے ایڈرین مانارینو اور انکے جرمن جوڑی دار آندریاز مائیز کو 7-5، 4-6 اور 6-2 سے شکست دیکر میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 18/01/2019 - 18:19:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :