ورلڈکپ کی تیاریاں شروع، فخر زمان کو اہم ترین رول دینے کا فیصلہ

ٹیم مینیجمنٹ نے قومی ٹیم کے اوپنر کو ڈیوڈ وارنر اور شاہد آفریدی کے انداز میں بلے بازی کرنے کی ہدایت کردی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 19 جنوری 2019 00:01

ورلڈکپ کی تیاریاں شروع، فخر زمان کو اہم ترین رول دینے کا فیصلہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جنوری2019ء) ورلڈکپ کی تیاریاں شروع، فخر زمان کو اہم ترین رول دینے کا فیصلہ، ٹیم مینیجمنٹ نے قومی ٹیم کے اوپنر کو ڈیوڈ وارنر اور شاہد آفریدی کے انداز میں بلے بازی کرنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے رواں برس انگلینڈ میں شیڈول ورلڈکپ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں قومی ٹیم کا پہلا امتحان جنوبی افریقہ کیخلاف کل سے شروع ہونے والی ایک روزہ سیریز ہوگی۔

سیریز کے آغاز سے قبل فخر زمان کو اہم ترین رول دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹیم مینیجمنٹ نے قومی ٹیم کے اوپنر کو ڈیوڈ وارنر اور شاہد آفریدی کے انداز میں بلے بازی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ٹیم مینیجمنٹ کا ماننا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی طرح ورلڈکپ میں بھی فخر زمان ہی قومی ٹیم کی فتح میں اہم ترین کردار ادا کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں فتح کے ساتھ سیریز کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سیریز کا پہلا میچ اہم ہوتا ہے، کوشش کریں گے کہ فتح کے ساتھ اعتماد حاصل کرتے ہوئے اگلے میچز میں جائیں، جنوبی افریقی کنڈیشنز میں کھیلے جانے والے ون ڈے میچز میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مشکل پیش آتی ہے اور پہلے بیٹنگ کا موقع ملا تو بڑا ٹوٹل اسکور بورڈ پر سجانا ہوگا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ سیریز ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے بھی اہم ہے، سیریز کے دوران مختلف کمبی نیشن آزمائیں گے، فخرزمان ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں، اوپنر کو نیچرل گیم کھیلنے کے لئے کہا جاتا ہے لیکن ان کا کریز پر قیام بھی ٹیم کے لئے ضروری ہے، دوسری صورت میں آنے والے بیٹسمینوں پر دباؤ بڑھ جاتا ہے، جنوبی افریقہ کو ہوم گراؤنڈ پر ہرانا مشکل چیلنج ہے لیکن شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
وقت اشاعت : 19/01/2019 - 00:01:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :