لاہور قلندر کے ان فٹ بلے باز حارث سہیل کی پاکستان سپرلیگ فور میں شرکت مشکوک

اسکین رپورٹ پی سی بی کو موصول ہوگئی ،کرکٹر کو چار ہفتے مزید ری ہیب کے عمل سے گزرنے کا مشور ہ دیا گیا

ہفتہ 19 جنوری 2019 14:33

لاہور قلندر کے ان فٹ بلے باز حارث سہیل کی پاکستان سپرلیگ فور میں شرکت مشکوک
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) قومی ٹیم کے ان فٹ بلے باز حارث سہیل کی پاکستان سپرلیگ فور میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی ۔قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل گھٹنے کی انجری کے باعث جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریز کھیلے بغیرواپس لوٹے تھے، ان کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اسکین کرایا گیا جس کی رپورٹ پی سی بی کو موصول ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق انہیں چار ہفتے مزید ری ہیب کے عمل سے گزرنے کا مشور ہ دیا گیا ہے۔ڈاکٹرز نے انہیں صرف فزیو کے تجویزہ کردہ طریقہ کار کے مطابق جسمانی مشق کرنے کے ساتھ پی ایس ایل میچز میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مڈل آرڈر بلے باز جلد سے جلد فٹ ہوکر پی ایس ایل کا حصہ بننے کے خواہشمند ہیں، حارث سہیل لاہور قلندر ٹیم کا حصہ ہیں، پی سی بی کے میڈیکل پینل کے سربراہ ڈاکر سہیل سلیم کو ان کیری ہیب کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 19/01/2019 - 14:33:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :