پہلا ون ڈے ، جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت لیا

دونوں ٹیموں کے مابین 5ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 19 جنوری 2019 15:34

پہلا ون ڈے ، جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت لیا
پورٹ ایلزبتھ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری2019ء) پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ قومی کرکٹ ٹیم نے رواں برس انگلینڈ میں شیڈول ورلڈکپ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور جنو بی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں فخر زمان کو اہم ترین رول دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیم مینجمنٹ نے قومی ٹیم کے اوپنر کو کینگرو بلے باز ڈیوڈ وارنر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے انداز میں بلے بازی کرنے کی ہدایت کردی ہے، ٹیم مینجمنٹ کا ماننا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2017ءکی طرح ورلڈکپ میں بھی فخر زمان ہی قومی ٹیم کی فتح میں اہم ترین کردار ادا کر سکتے ہیں۔

پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں پروٹیز کے ہاتھوں3-0سے وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ون ڈے سیریز میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ شائقین کرکٹ کو اچھے میچ دیکھنے کا موقع ملے گا اور دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز انتہائی سخت اور کانٹے دار ہوگی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کادوسرا میچ 22 جنوری کو ڈربن میں کھیلا جائے گا، تیسرا میچ 25 جنوری کو سنچورین میں کھیلا جائے گا، چوتھا میچ 27 جنوری کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا جب کہ پانچواں اور آخری میچ 30 جنوری کو کیپ ٹاﺅن میں کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم فروری کو کیپ ٹاﺅن میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 3 فروری کو جو ہانسبرگ میں کھیلا جائے گا جب کہ تیسرا اور آخری میچ 6 فروری کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔







وقت اشاعت : 19/01/2019 - 15:34:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :