احسان مانی نے پی ایس ایل5 کے آدھے میچز پاکستان میں کرانے کا عندیہ دےدیا

ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ بحال ہونیکا وقت آگیا ہے :چیئرمین پی سی بی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 19 جنوری 2019 17:52

احسان مانی نے پی ایس ایل5 کے آدھے میچز پاکستان میں کرانے کا عندیہ دےدیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری2019ء) چیئرمین پی سی بی احسان مانی احسان مانی نے پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کے آدھے میچز پاکستان میں کرانے کا عندیہ دے دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسان مانی کا کہنا تھا کہ اگلے دو سال میں پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں کرانے کے خواہش مند ہیں، پی ایس ایل بہت اچھا ٹورنامنٹ ہے، تین سال میں پی ایس ایل کامیاب رہا، پی ایس ایل کے اگلے سیزن کے آدھے میچز پاکستان میں کرانا چاہتے ہیں۔

احسان مانی کا کہنا تھا کہ اے بی ڈویلیئرز سمیت دیگر غیر ملکی کر کٹرز پاکستان آنے کے لیے تیار ہیں،جو غیر ملکی ایک بار پاکستان آئے گا وہ دوبارہ آنے سے انکار نہیں کرے گا ۔احسان مانی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کا وقت آگیا ہے ، ہم ٹیمو ں کو پاکستان بلانے کے لیے ہر کرکٹ بورڈ سے بات چیت کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے سب مایوس ہیں، سیریز کے اختتام کے بعد پرفارمنس کا جائزہ لیں گے، جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریزمیں کارکردگی اچھی نہیں تھی، انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے ہر ملک سے بات کررہے ہیں، احسان مانی نے کہا کہ پاکستان میں سپورٹس سٹرکچر، ڈویلپمنٹ، احتساب ہونا چاہیے، ٹاسک رپورٹ بنا کر حکومت کو پہنچا دی گئی ہے،حکومت جو فنڈز دیتی ہے، اس کا احتساب بھی ضروری ہے،پی سی بی کی طرح دیگر سپورٹس فیڈریشنز کو خود فنڈز پیدا کرنا ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں لڑکیوں کا کرکٹ کی سمت آنا از حد ضروری ہے، احسان مانی کا کہنا تھا کہ خواتین کرکٹ میں نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا۔ 







وقت اشاعت : 19/01/2019 - 17:52:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :