آسٹریلین اوپن ٹینس، علیزے کورنیٹ اور پیٹرا مارٹک ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:00

آسٹریلین اوپن ٹینس، علیزے کورنیٹ اور پیٹرا مارٹک ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) علیزے کورنیٹ اور پیٹرا مارٹک سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز لاسٹ 32 رائونڈ میچ میں فرانسیسی کھلاڑی علیزے کورنیٹ اور ان کی کروشین جوڑی دار پیٹرا مارٹک نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ایرینا کامیلیا بیگو اور می ہائیلا بوزرنیسکو پر مشتمل رومانوی جوڑی کو سخت مقابلے کے بعد 2-6، 6-3 اور 6-1 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔۔
وقت اشاعت : 19/01/2019 - 22:00:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :