جوبلی انشورنس قومی جونیئر انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ، محمد نسیم اختر، شہریار خان، سعد خان، علی حیدر، عابد سجاد، عثمان احمد، حارث طاہر اور عمر فاروق پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:36

جوبلی انشورنس قومی جونیئر انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ، محمد نسیم اختر، شہریار خان، سعد خان، علی حیدر، عابد سجاد، عثمان احمد، حارث طاہر اور عمر فاروق پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) جوبلی انشورنس قومی جونیئر انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں محمد نسیم اختر، شہریار خان، سعد خان، علی حیدر، عابد سجاد، عثمان احمد، حارث طاہر اور عمر فاروق پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس، سنوکر ہال اسلام آباد میں جاری چیمپئن شپ کے تیسرے روز کھیلے گئے میچز میں حارث طاہر نے طلحہ کو 3-1 فریمز سے زیر کر کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، محمد نسیم اختر نے سمیع اللہ کو 3-0 فریمز سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، سعد خان نے علی زمان کو 3-1 فریمز سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، عمر فاروق نے فہد غفار کو 3-1 فریمز، رئیسل اوسامہ نے صعیب عثمان، شیخ محمد مدثر نے امیر حمزہ، عابد سجاد نے شیخ احمد، شہریار خان نے محمد رفیق، عثمان احمد نے شہریار عباس، محمد حمزہ نے ہارون سرفراز، احسان یوسف نے محمد شہباز کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

وقت اشاعت : 19/01/2019 - 22:36:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :