بگ بیش لیگ، مارکس سٹوئنس کی عمدہ آل رائونڈ کارکردگی، میلبورن سٹارز نے میلبورن رینی گیڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی،

سٹوئنس کی 3 وکٹیں اور 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز، میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:36

بگ بیش لیگ، مارکس سٹوئنس کی عمدہ آل رائونڈ کارکردگی، میلبورن سٹارز نے میلبورن رینی گیڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی،
میلبورن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) بگ بیش لیگ میں مارکس سٹوئنس کی عمدہ آل رائونڈ کارکردگی کی بدولت میلبورن سٹارز نے میلبورن رینی گیڈز کو شکست دے کر چوتھی کامیابی حاصل کر لی، اس فتح کے ساتھ سٹارز نے ناک آئوٹ مرحلے تک رسائی کی امید باقی رکھ لی، فاتح ٹیم نے 122 رنز کا ہدف آخری اوور کی دوسری گیند پر 4 وکٹوں پر حاصل کیا، سٹوئنس نے 3 وکٹیں لیکر اور 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کھیلے گئے بی بی ایل کے 35ویں میچ میں میلبورن رینی گیڈز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 19.3 اوورز میں 121 رنز پر ڈھیر ہو گئی، محمد نبی 28، ٹام کوپر 24 کپتان ایرون فنچ 14 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، سٹوئنس نے 3 وکٹیں لیں، جواب میں میلبورن سٹارز نے مطلوبہ ہدف 19.2 اوورز میں 4 وکٹوں پر پورا کیا، سٹوئنس نے 70 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی اور ناٹ آئوٹ رہے، ڈیوائن براوو 17 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، کین رچرڈسن نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 19/01/2019 - 22:36:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :