محمد حفیظ ”پاکستانی ویرات کوہلی “ بننے لگے

سینئر بلے باز نے جنوبی افریقہ کےخلاف پہلے ون ڈے میں71رنز کی باری کھیلی تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 20 جنوری 2019 14:46

محمد حفیظ ”پاکستانی ویرات کوہلی “ بننے لگے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری2019ء) قومی ٹیم کے سینئر بلے باز محمد حفیظ ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کے لیے ”مسٹر ڈیپنڈیبل“ بننے لگے ۔ 38سالہ محمد حفیظ جنوری2011ءسے اب تک 42مرتبہ ہدف کے تعاقب میں 13مرتبہ 50یا اس سے زیادہ رنز کی باری کھیل چکے ہیں جن میں 4سنچریاں بھی شامل ہیں جو کسی بھی پاکستانی بلے باز کی کامیاب ترین کاوش ہے ،حفیظ اب تک204ون ڈے میچز میں 33.10کی اوسط سے6224رنز سکور کرچکے ہیںجن میں11سنچریاںاور35نصف سنچریاں شامل ہیں ،انہوں نے75.84کے سٹرائیک ریٹ سے یہ رنز سکور کیے ہیں جن میں632چوکے اور100چھکے شامل ہیں ۔

یاد رہے کہ پاکستان نے پہلے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دےکر سیریز میں ایک-صفر کی برتری حاصل کرلی۔قومی ٹیم نے جنوبی افریقا کی جانب سے 267 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا، اوپنر امام الحق نے 86، محمد حفیظ نے 71 اور بابر اعظم نے 49 رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جب کہ فخر زمان نے 25، شعیب ملک نے 12، سرفراز احمد نے ایک اور شاداب خان نے 18 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

پروٹیز کی جانب سے اولیور نے 2، پھلو لکوایو، عمران طاہر اور ہینڈرکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پورٹ ایلزبتھ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلسی نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پروٹیز بلے بازوں نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے۔اوپنر ہاشم آملہ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری سکور کی اور 108 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے جبکہ ہینڈرکس نے 45 رنز کی باری کھیلی، ڈیبیو کرنے والے وانڈر سین 93 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، ڈیوڈ ملر 16 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قومی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں فخرزمان، امام الحق، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی اور عثمان شنواری پر مشتمل تھی ۔جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت فاف ڈوپلسی کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ہاشم آملہ، ریزا ہنڈرکس، وین ڈیر ڈیوسن، ڈیوڈ ملر، اینڈائل فلوکویو، ہینرچ کلاسن، کاگیسو رباڈا، ڈیوائن پریٹوریس، ڈوان اولیویئر اور عمران طاہر شامل تھے۔
وقت اشاعت : 20/01/2019 - 14:46:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :