نیوزی لینڈ کا بھارت ویمن کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان، فرانسز میکائے کی 5 برس بعد واپسی

اتوار 20 جنوری 2019 16:00

ویلنگٹن۔ 20 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) نیوزی لینڈ نے آئندہ ماہ بھارت ویمن کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے ویمن ٹیم کا اعلان کر دیا، فرانسز میکائے کی 5 برس بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے آخری مرتبہ 2014ء میں انٹرنیشنل میچ میں ملک کی نمائندگی کی تھی، گیٹلن گیوری اور روزمیری میئر پہلی بار سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہیں، کیٹی مارٹن جو کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر ون ڈے سیریز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گی ٹی ٹونٹی سکواڈ میں ٹیم کا حصہ ہوں گی۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ سکواڈ کپتان ایمی سیٹرتھویٹ، سوزی بیٹس، برناڈائن، سوفی ڈیوائن، گیٹلن گیوری، ہاولے جینسن، لائیگ کاسپیرک، امیلا کیر، فرانسز میکائے، کیٹی مارٹن، روزمیری میئر، ہانا روئے اور لی تاہو پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 20/01/2019 - 16:00:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :