کربر اور شرا پووا کو شکست، پیٹرا کویٹووا، ڈینلی روز کولنز اور ایشلے بارٹی آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

اتوار 20 جنوری 2019 17:10

میلبورن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) پیٹرا کویٹووا، ڈینلی روز کولنز اور ایشلے بارٹی پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں، ماریا شرا پووا اور اینجلیق کربر پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں جمہوریہ چیک کی سٹار کھلاڑی پیٹرا کویٹووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکن کھلاڑی آمانڈا اینی سیمووا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-1 سے زیر کر کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، امریکن کھلاڑی ڈینلی روز کولنز نے حریف جرمن کھلاڑی اینجلیق کربر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-0 اور 6-2 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا، آسٹریلوی کھلاڑی ایشلے بارٹی بھی پری کوارٹر فائنل رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے روس کی گولڈن گرل ماریا شرا پووا کو زبردست مقابلے کے بعد 4-6، 6-1 اور 6-4 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

وقت اشاعت : 20/01/2019 - 17:10:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :