آسٹریلین اوپن ٹینس، برائن برادرز نے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

اتوار 20 جنوری 2019 17:10

میلبورن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) مائیک برائن اور باب برائن پر مشتمل امریکن جوڑی نے سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

اتوار کو کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں برائن برادرز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پبلو کارینو بسٹا اور گارشیا لوپز پر مشتمل اسپینش جوڑی کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 6-3 اور 7-6(7-4) سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 20/01/2019 - 17:10:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :