پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو ہرا کر ایشین جونیئر ٹیم سکوائش چیمئپن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

اتوار 20 جنوری 2019 17:20

بنکاک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) پاکستان نے انیسویں ایشین جونیئر ٹیم سکوائش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا، گرین شرٹس نے فیصلہ کن معرکے میں روایتی حریف بھارتی ٹیم کو شکست فاش سے دوچار کر کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ملائیشیا نے ہانگ کانگ کو ہرا کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو تھائی لینڈ میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بھارت کی ٹیم فور کو 2-0 سے شکست فاش سے دوچار کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا، پہلے سنگل مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی عباس زیب نے بھارت کے اتکارش باہیتی کو 11-4، 11-2 اور 11-6 سے ہرا کر ٹیم کو برتری دلائی، دوسرے سنگل مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی محمد فرحان ہاشمی نے بھارت کے ویر کو سخت مقابلے کے بعد زیر کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی، اس کے ساتھ ہی پاکستان نے بھارت کو 2-0 سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں ملائیشیا نے ہانگ کانگ کو ہرا کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 20/01/2019 - 17:20:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :