جوبلی انشورنس قومی جونیئر انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ، حارث طاہر، شہریار، علی حیدر، محمد سلیم اور احسان یوسف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، نسیم اختر شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

اتوار 20 جنوری 2019 19:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) جوبلی انشورنس گیارہویں قومی جونیئر انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں حارث طاہر، شہریار عباس، علی حیدر، محمد سلیم، احسان یوسف، عثمان احمد، محمد شہباز اور شیخ محمد مدثر فتوحات برقرار رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، محمد نسیم اختر اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے، کوارٹر فائنلز اور سیمی فائنلز (آج) پیر کو کھیلے جائیں گے۔

اتوار کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس، سنوکر ہال اسلام آباد میں جاری چیمپئن شپ میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنلز میں حارث طاہر نے بیسٹ آف سیون فریمز میں عمر فاروق کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-0 فریمز سے زیر کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، علی حیدر نے عابد سجاد کو 4-1 فریمز، شہریار عباس نے شہریار خان کو 4-2 فریمز، محمد سلیم نے سعد خان کو 4-1 فریمز، احسان یوسف نے محمد حمزہ کو 4-2 فریمز، شیخ محمد مدثر نے عمر خان کو 4-2 فریمز سے زیر کر کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

رئیس علی اوسامہ نے محمد نسیم اختر کو اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا اور فتح کے ساتھ ہی کورٹر فائنل تک رسائی بھی حاصل کر لی۔ کوارٹر فائنلز اور سیمی فائنلز آج پیر کو کھیلے جائیں گے جبکہ دو ٹاپ کیوئسٹس کے درمیان فائنل کل منگل کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 20/01/2019 - 19:00:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :