بگ بیش لیگ، جوش لالور کی محنت رائیگاں، سڈنی سکسرز نے برسبین ہیٹ کو 79 رنز سے ہرا کر پانچویں کامیابی حاصل کر لی، جیمز ونس کی 75 رنز کی عمدہ اننگز، میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

اتوار 20 جنوری 2019 22:30

سڈنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) آٹھویں بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز نے برسبین ہیٹ کو 79 رنز سے شکست دے کر پانچویں کامیابی حاصل کر لی، اس فتح کے ساتھ ہی سڈنی سکسرز نے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا، جیمز ونس نے 75 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

اتوار کو کھیلے گئے بی بی ایل کے 36ویں میچ میں سڈنی سکسرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے، جیمز ونس نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 75 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، سلک 41 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، جوش لالور نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں برسبین ہیٹ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 18.1 اوورز میں 98 رنز پر ڈھیر ہو گئی، سین ایبٹ اور ٹام کیورن کی نپی تلی بائولنگ کے سامنے حریف بلے باز متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے، 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے، بین کیوٹنگ 28 اور برینڈن میک کولم 27 رنز بنا سکے، کپتان کرس لین 2 رنز بنا کر چلتے بنے، ایبٹ اور کیورن نے تین، تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

وقت اشاعت : 20/01/2019 - 22:30:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :