بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں پرسوں مزید دو میچوں کے فیصلے ہوں گے

پیر 21 جنوری 2019 12:55

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں پرسوں مزید دو میچوں کے فیصلے ہوں گے
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں پرسوں منگل کو مزید دو میچز کھیلے جائیں گے۔ ڈھاکہ ڈائنامائٹس کی ٹیم کی مسلسل فتوحات کا سلسلہ برقرار ہے اور یہ ٹیم اب تک صرف ایک میچ ہاری ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں رواں لیگ میں ٹیموں کے درمیان دلچسپ و سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، لیگ میں (آج) منگل کو مزید دو میچز کھیلے جائیں گے اور پہلے میچ میں کھلنا ٹائٹنز اور رنگپور رائیڈرز کی ٹیمیں ڈھاکہ کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی جبکہ دوسرا میچ ڈھاکہ ڈائنامائٹس اور کومیلا وکٹورینز کی ٹیموں کے درمیان ڈھاکہ میں ہی کھیلا جائیگا۔

ڈھاکہ ڈائنامائٹس مسلسل چھ میں سے پانچ میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 10 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔ واضح رہے کہ لیگ کا فائنل 8 فروری کو کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 21/01/2019 - 12:55:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :