ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ کے بریڈمین بن گئے ہیں :این چیپل
بھارتی کپتان عصرحاضر میں تمام بیٹسمینوں کو پیچھے چھوڑسکتے ہیں، سابق آسٹریلوی کپتان
ذیشان مہتاب پیر 21 جنوری 2019 12:55
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری2019ء) سابق آسٹریلوی کپتان این چیپل کو ویرات کوہلی میں سر ڈان بریڈ مین کی جھلک دکھائی دینے لگی۔آسٹریلیا کو اس کے ملک میں ٹیسٹ اور پھر ون ڈے سیریز میں پچھاڑنے کے بعد جہاں بھارت میں ویرات کوہلی کو سراہا جارہا ہے وہیں پر آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دو سابق کپتانوں ا ین چیپل اور مائیکل کلارک نے بھی بھارتی کپتان کے قصیدے پڑنا شروع کردیے ہیں۔این چیپل کا کہنا ہے کہ ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے ٹاپ تین پلیئرز سے زیادہ ایوریج کوہلی کی ہے، باقی تین کھلاڑیوں میں سر ویوین رچرڈز، سچن ٹنڈولکر اور ابراہم ڈی ویلیئرز شامل ہیں، بلاشبہ ٹنڈولکر کے رنز سب سے زیادہ اور سنچریوں میں بھی ان سب سے وہ آگے ہیں مگر ہمیں یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ انھوں نے باقی تینو ں کھلاڑیوں کے مقابلے دوگنے سے زیادہ میچز کھیلے ہیں، ان تینوں کھلاڑیوں کے مقابلے میں کوہلی زیادہ بہتر جارہے ہیں جنھوں نے اپنی ہر ساڑھے پانچویں اننگز کو سنچری میں تبدیل کیا ہے، مجھے محسوس ہوتا ہے کہ وہ ایوریج کے لحاظ سے ون ڈے کرکٹ کے ڈان بریڈ مین ثابت ہوں گے۔
دوسری جانب مائیکل کلارک کہتے ہیں کہ میرے نزدیک ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ کھیلنے والے تاریخ کے عظیم ترین بیٹسمین ہیں، انھوں نے بھارت کی جانب سے جو کارنامے انجام دیے ہیں اس کے بعد مجھے اس بارے میں کوئی بھی شک باقی نہیں رہا۔یاد رہے کہ ویرات کوہلی اب تک 219 ایک روزہ میچز میں 59.68کی اوسط سے 10385 رنز بناچکے ہیں جن میں 39سنچریاں اور 48نصف سنچریاں شامل ہیں۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 21/01/2019 - 12:55:41
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
صدر پاکستان سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کا ورلڈ کلاس سپورٹس مینو فیکچرنگ کمپنی فارورڈز سپورٹس کا دورہ
-
زمبابوے کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے سکواڈ کا اعلان،تادیواناشے مارومنی اورفراز اکرم کی واپسی
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان چوتھے ٹی20 میچ میں محمد رضوان کی شرکت مشوک