سری لنکن فاسٹ بائولر نووان پرادیپ فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

پیر 21 جنوری 2019 14:27

سری لنکن فاسٹ بائولر نووان پرادیپ فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) سری لنکن فاسٹ بائولر نووان پرادیپ فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ کرکٹ آسٹریلیا الیون کیخلاف پریکٹس میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری میں مبتلا ہوئے تھے۔ سری لنکا کرکٹ نے پرادیپ کے آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے دستبردار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گریڈ ون سٹرین کی تشخیص ہوئی ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اسلئے وہ کینگروز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
وقت اشاعت : 21/01/2019 - 14:27:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :