جمی مرے اور برونو سوریز آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

پیر 21 جنوری 2019 16:20

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) برطانوی کھلاڑی جمی مرے اور ان کے برازیلین جوڑی دار برونو سوریز فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

پیر کو آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں جمی مرے اور برونو سوریز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے نیکولا میک ٹک اور کیون کرائٹز کو زبردست مقابلے کے بعد 6-7، 6-2 اور 7-5 سے زیر کر کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، کوارٹر فائنل میں جمی مرے اور برونو سوریز کا مقابلہ جان پیئرز اور ہنری کونٹی نن سے ہو گا۔
وقت اشاعت : 21/01/2019 - 16:20:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :