نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں (آج) آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیمیں سیریز جیتنے کیلئے پر جوش، کانٹے دار مقابلے کی توقع

منگل 22 جنوری 2019 10:50

نیپیئر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) نیوزی لینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) بدھ کو نیپیئر میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں سیریز جیتنے کیلئے پر جوش ہیں اس لئے کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔ میزبان کیویز نے حال ہی میں سری لنکا جبکہ بھارت نے آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیمیں فارم میں ہیں تاہم کیویز کو ہوم گرائونڈز اور کرائوڈ کا ایڈوانٹیج حاصل ہو گا، اس لئے بھارت کیلئے نیوزی لینڈ خطرناک حریف ثابت ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 26 جنوری، تیسرا میچ 28 جنوری، چوتھا میچ 31 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری میچ 3 فروری کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 6 فروری، دوسرا میچ 8 فروری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 10 فروری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 22/01/2019 - 10:50:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :