آسٹریلین اوپن ٹینس، سٹیفانوس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

منگل 22 جنوری 2019 13:51

آسٹریلین اوپن ٹینس، سٹیفانوس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں سوئس سٹار راجر فیڈرر کو شکست دینے والے یونانی کھلاری سٹیفانوس اپنیفتوحات برقرار رکھتے ہوئے سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس سے قبل مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن اور سوئس سٹار راجر فیڈرر کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا تھا اور میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

منگل کو آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنلز میں سٹیفانوس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ہسپانوی کھلاڑی روبرٹو باٹیسٹا اگٹ کو سخت مقابلے کے بعد 7-5، 4-6، 6-4 اور 7-6(7-2) سے زیر کر کی آسٹریلین اوپن کا سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تین گھنٹے اور 15 منٹ تک مقابلہ جاری رہا۔
وقت اشاعت : 22/01/2019 - 13:51:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :