بلوچستان میں تیسری یوفون فٹبال چیمپیئن شپ 4 مارچ سے شروع ہوگی

پاکستانی موبائل کمپنی یوفون نے رواں سال بھی بلوچستان میں نوجوانوں کے پسندیدہ فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے

منگل 22 جنوری 2019 13:02

بلوچستان میں تیسری یوفون فٹبال چیمپیئن شپ 4 مارچ سے شروع ہوگی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری2019ء) پاکستانی موبائل کمپنی یوفون نے رواں سال بھی بلوچستان میں نوجوانوں کے پسندیدہ فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کا آغاز 4 مارچ سے کیا جارہا ہے۔ یہ اس ٹورنامنٹ کا تیسرا ایڈیشن ہے جو صوبے کے 8 شہروں میں منعقد ہوگا۔ صوبے کے نوجوانوں میں فٹبال انتہائی پسندیدہ کھیل ہے اور یوفون بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو سامنے لانے کی حوصلہ افزائی کررہا ہے تاکہ وہ اس ٹورنامنٹ کے دوران اپنی صلاحیتیں سامنے لاسکیں۔


ترجمان یوفون نے بتایا، "بلوچستان کے نوجوانوں میں فٹبال بہت مقبول کھیل ہے اور یوفون کی طرف سے ہم ان کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور قومی سطح پر ملکی نمائندگی کے لئے موزوں پلیٹ فارم کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں"۔

(جاری ہے)

گزشتہ دو ایڈیشنز میں اپنی مقبولیت کی وجہ سے یوفون نے رواں سال ٹورنامنٹ میں دو مزید شہروں کو شامل کیا ہے۔
رواں سال اس ٹورنامنٹ کے کوالیفائرز مرحلے میں 48 ٹیموں کے 720 نوجوان فٹبالرز حصہ لیں گے جس کا آغاز بیک وقت گوادر اور پنجگور سے ہوگا۔

پھر یہ خضدار، نوشکی، لورالائی، چمن، پشین اور کوئٹہ میں منعقد ہوگا جہاں کوالیفائر راوٴنڈ 21 مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔ فائنلز کا آغاز 25 مارچ سے ہوگا اور کوئٹہ میں دو سرفہرست ٹیمیں ایک دوسرے سے نبرد آزما ہوں گی۔ یہ اس ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہوگا جب فائنلز اسٹیڈیم کی فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔
یوفون اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ اس چیمپئین شپ کے انعقاد سے صوبے میں فٹبال کو مزید فروغ ملے گا اور ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے فٹبال کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے یہ ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

یوفون کے برانڈ ایمبسڈر اور نیشنل فٹبال ٹیم اسٹار فضل محمد اس ٹورنامنٹ میں شرکت کررہے ہیں جو نوجوان ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو کوچنگ اور مشورے فراہم کریں گے۔ اس اقدام سے یوفون کا بلوچستان کے لوگوں کے لئے عزم ظاہر ہوتا ہے اور کمپنی کی ٹیگ لائن 'تم ہی تو ہو' کی توثیق ہوتی ہے۔



وقت اشاعت : 22/01/2019 - 13:02:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :