پہلی انٹر کالجیٹ بیڈمنٹن چیمپئن شپ پرسوں شروع ہوگی

منگل 22 جنوری 2019 14:27

پہلی انٹر کالجیٹ بیڈمنٹن چیمپئن شپ پرسوں شروع ہوگی
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ، ڈائریکٹریٹ آف کالجز اور راولپنڈی یوتھ سپورٹس فیسٹول کے زیر اہتمام پہلی انٹر کالجیٹ بیڈمنٹن چیمپئن شپ پرسوں جمعرات سے شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگی۔ چار روزہ چیمپئن شپ میں گرلز اور بوائز کے مقابلے منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ کے انعقاد کے سلسلے میں ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر جہانزیب کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عبدالوحید بابر، تحصیل سپورٹس آفیسر عثمان شریف، پرنسپل مسلم ٹائون گرلز کالج نجمہ انور اور شفقت نیازی نے شرکت کی۔

چار روزہ چیمپئن شپ شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں کھیلی جائے گی جس میں سرکاری کالجز کے علاوہ پرائیویٹ کالجز کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عبدالوحید بابر کا کہنا ہے کہ چیمپئن شپ کا مقصد طلباء و طالبات میں صحتمندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے تاکہ وہ آگے چل کر ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔ واضح رہے کہ چیمپئن شپ کا افتتاح ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر جہانزیب کریں گے۔
وقت اشاعت : 22/01/2019 - 14:27:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :