سابق ایسکس ہیڈ کوچ پال گریسن یارکشائر کے بیٹنگ کوچ مقرر ہو گئے

منگل 22 جنوری 2019 16:00

لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) انگلش کلب یارکشائر نے سابق ایسکس ہیڈکوچ پال گریسن کی بطور بیٹنگ کوچ خدمات حاصل کر لیں۔

(جاری ہے)

انہیں سابق انگلش کھلاڑیوں جوناتھن ٹرائوٹ اور مائیک یارڈی پر ترجیح دیتے ہوئے یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔ گریسن نے اپنے بیان میں کہا کہ یارکشائر کلب حکام کے اعتماد پر ان کا مشکور ہوں، اپنے تجربے کی روشنی میں کلب کے بلے بازوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔
وقت اشاعت : 22/01/2019 - 16:00:15