شیکھر دھون کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 10 رنز درکار

منگل 22 جنوری 2019 16:30

نیپیئر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) بھارتی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین شیکھر دھون کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 10 رنز درکار ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ (آج) بدھ کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں کیریئر کے 5 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کر لیں گے، اگر دھون کامیاب ہوئے تو وہ 5 ہزار رنز مکمل کرنے والے 13ویں بھارتی بلے باز بن جائیں گے، دھون نے اب تک 118 میچز میں 4990 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 15 شاندار سنچریاں اور 25 نصف سنچریاں شامل ہیں، بھارت کی جانب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 18426 رنز بنا رکھے ہیں۔
وقت اشاعت : 22/01/2019 - 16:30:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :