سٹورٹ براڈ کو ٹیسٹ کرکٹ میں دنیا کا ساتواں بائولر بننے کیلئے 2 وکٹوں کی ضرورت

منگل 22 جنوری 2019 16:30

برج ٹاؤن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) انگلش ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر سٹورٹ براڈ کو ٹیسٹ کرکٹ میں سابق بھارتی بائولر کیپل دیو کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید دو وکٹوں کی ضرورت ہے، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ آج بدھ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں کیپل کا ریکارڈ توڑ دیں گے، اگر براڈ کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ وکٹیں لینے والے بائولرز کی فہرست میں ساتویں نمبر پر آ جائیں گے، کیپل نے 434 اور براڈ نے 433 وکٹیں لے رکھی ہیں، متھایر مرلی دھرن 800 وکٹیں لیکر سرفہرست ہیں، شین وارن 708 وکٹیں لیکر دوسرے، انیل کمبلے 619 وکٹیں لیکر تیسرے، جیمز اینڈرسن 565 وکٹیں لیکر چوتھے، گلین میگراتھ 563 وکٹیں لیکر پانچویں اور کورٹنی واش 519 وکٹیں لیکر چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

وقت اشاعت : 22/01/2019 - 16:30:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :