اے بی ڈی ویلیئرز ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 7 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے جنوبی افریقن بلے باز بن گئے

منگل 22 جنوری 2019 17:30

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) سابق جنوبی افریقن بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کیریئر کے 7 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے جنوبی افریقہ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے منگل کو بنگلہ دیش میں جاری بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں راجشاہی کی نمائندگی کرتے ہوئے کھلنا ٹائٹنز کے خلاف میچ میں 41 رنز کی اننگز کھیل کر کیریئر کے 7 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا، انہوں نے مجموعی طور پر 263 میچز میں 7006 رنز بنا لئے ہیں جس میں ان کی تین شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹی ٹونٹی کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کو حاصل ہے جنہوں نے 363 میچز میں 12189 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 21 سنچریاں اور 76 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 22/01/2019 - 17:30:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :