دوسرا ون ڈے، حسن علی نے شاداب خان کو جو کہا وہ کردکھایا
فاسٹ باﺅلر نے جنوبی افریقہ کے خلاف کیریئر کی دوسری ففٹی بنائی
ذیشان مہتاب منگل 22 جنوری 2019 20:09
ڈربن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 جنوری2019ء) قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی نے اپنے بہترین دوست شاداب خان کو جو کہا وہ کردکھایا ۔ کنگز میڈ ،ڈربن میں کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو پاکستانی بلے بازوں نے ”تو چل میں آیا“ کی پالیسی اپنائی اور ایک وقت پر گرین شرٹس نے112رنز پر 8وکٹیں کھو دی تھیں ۔ اس موقع پر فاسٹ باﺅلر حسن علی نے کپتان سرفراز احمد کے ساتھ ملکر شاندار بلے بازی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے نوویں وکٹ کے لیے90جوڑ کر ٹیم کا سکور200رنز سے آگے پہنچایا،حسن علی نے 5چوکوں اور3چھکوں کی مدد سے45گیندوںپر59رنز کی باری کھیلی ،یہ حسن علی کے ون ڈے کیریئر کی دوسری نصف سنچری تھی، اس سے قبل وہ گزشتہ سال جنوری میں نیوزی لینڈ کے خلاف بھی 51رنز سکور کرچکے ہیں ، انہوں نے نصف سنچری کی تکمیل کے بعد ڈریسنگ روم کی جانب اشارہ کرکے شاداب خان کو پیغام بھی دیا ۔
اس شاندار باری کے بعد حسن علی نے معروف کمنٹیٹر مائیک ہیز مین سے گفتگو کرتے اس اشارے کے بارے میں کہا کہ انہوں نے شاداب خان سے کہا تھا کہ وہ جنوبی افریقہ کے دورے میں کم از کم ایک نصف سنچری ضرور سکور کریں گے اور انہیں خوشی ہے کہ انہوں نے جو کہا تھا وہ کردکھایا ۔ اپنی باری کے حوالے سے حسن علی کا کہنا تھا کہ وہ جب کریز پر آئے تو سرفراز احمد بلے بازی کررہے تھے ،انہوں نے سرفراز سے پوچھا کہ کیا وہ اپنے شاٹس کھیل سکتے ہیں جس پر سرفراز نے انہیں اجازت دے دی اور انہوں نے اپنے انداز میں بلے بازی کی ۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 22/01/2019 - 20:09:08
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹر کالجیٹ رمضان ٹی 20 کپ میں (کل) مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا
-
قومی فٹبال ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی فرید اللہ کی انجری کی کامیاب سرجری
-
میامی اوپن ٹینس مینز سنگلز،گریگور دیمتروف اور الیگزینڈرزویروف سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
کاکول میں سخت ٹریننگ،بعض کھلاڑیوں نے تھکاوٹ کے باعث کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کی
-
کرکٹ آئرلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے شیڈول کا اعلان
-
ارجنٹائن کے اسٹارفٹبالرلیونل میسی نے اپنی عمر کی وجہ سے ریٹائرمنٹ کا امکان مسترد کردیا