نیپال کی ویمن بلائنڈ کرکٹ ٹیم پاکستان ویمن بلائنڈ ٹیم کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے 27 جنوری کو پاکستان پہنچے گی

منگل 22 جنوری 2019 21:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) پاکستان اور نیپال کے مابین انٹرلوپ فرسٹ انٹرنیشنل ویمن بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز میں شرکت کیلئے نیپال کی ویمنز بلائندکرکٹ ٹیم 27 جنوری کوبراستہ واہگہ بارڈر لاہور پہنچے گی۔

(جاری ہے)

پانچ میچز پر مشتمل سیریزکی افتتاحی تقریب 28 جنوری کو لاہورکے الحمرا ہال میں منعقد ہو گی جس کیلئے پاکستان بلائنڈکرکٹ کونسل کے چیئرمین سیّد سلطان شاہ نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی ہے۔

سیریز کا افتتاحی میچ 29 جنوری کو لاہورکے کنیئرڈ کالج ویمن یونیورسٹی میں کھیلا جائے گا۔ مہمان خصوصی کیلئے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو مدعو کیا گیا ہے۔ 31 جنوری کو دوسرا میچ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد جبکہ یکم فروی کو تیسرا میچ ڈویژنل پبلک سکول گرائونڈ فیصل آباد میں ہو گا۔ سیریز کا چوتھا اور پانچواں میچ اسلام آبادکے شالیمار کرکٹ سٹیڈیم پر منعقد ہو گا۔
وقت اشاعت : 22/01/2019 - 21:30:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :