سرفراز احمد پر بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگنے کا امکان

قومی ٹیم کے کپتان جنوبی افریقہ کیخلاف دوسری ایک روزہ میچ میں پروٹیز کے بلے باز پہلک وایو کو نسل پرستانہ جملے کستے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

muhammad ali محمد علی بدھ 23 جنوری 2019 01:19

سرفراز احمد پر بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگنے کا امکان
ڈربن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2019ء) سرفراز احمد پر بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگنے کا امکان، قومی ٹیم کے کپتان جنوبی افریقہ کیخلاف دوسری ایک روزہ میچ میں پروٹیز کے بلے باز پہلک وایو کو نسل پرستانہ جملے کستے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ تفصیلات کے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگنے کا خدشہ ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں نسل پرستانہ جملے بازی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ میچ کے دوران سرفراز احمد نے جنوبی افریقی بلے باز پہلک وایو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ: "ابے کالے تیری امی آج کہاں بیٹھی ہوئی ہیں"۔ آئی سی سی کے قوانین کے تحت ایسی جملے بازی نسل پرستانہ قرار دی جاتی ہے اور ایسا کرنے والے کرکٹر کو سخت سے سخت سزا دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی قوانین کے مطابق آن فیلڈ نسل پرستانہ جملے بازی میں ملوث کرکٹر پر 4 سے 8 بین الاقوامی میچز کی پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔ ایسا ہونے کی صورت میں سرفراز ناصرف جنوبی افریقہ سیریز کے باقی تمام میچز سے باہر ہو جائیں گے، بلکہ ورلڈکپ میں ان کی شرکت پر بھی سوالیہ نشان لگ جائے گا۔ دوسری جانب منگل کو کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقن ٹیم کے قائد فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستانی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 45.5 اوورز میں 203 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، پاکستانی ٹیم کی اننگز کا آغاز مایوس کن تھا اور 15 کے سکور پر اسے امام الحق کا نقصان اٹھانا پڑا جو 5 رنز بنا کر ربادا کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے، بابر اعظم متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے اور 12 رنز بنا کر ربادا کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے، 58 کے سکور پر یاکستان کو یکے بعد دیگرے محمد حفیظ اور فخر زمان کا نقصان برداشت کرنا پڑا، حفیظ 9 اور فخر 26 رنز بنا کر چلتے بنے، اس موقع پر شعیب ملک اور شاداب خان نے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی تاہم 85 کے سکور پر تبریز شمسی نے شاداب کو آئوٹ کر کے ٹیم کو پانچویں کامیابی دلائی، انہوں نے 18 رنز بنائے، حسین طلعت 2 رنز بنا کر چلتے بنے، 107 کے سکور پر پہلک وایو نے شعیب ملک کو آئوٹ کر کے ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی، انہوں نے 21 رنز بنائے، فہیم اشرف بغیر کوئی بنا کر شمسی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، 112 کے مجموعی سکور پر 8 وکٹیں گرنے کے بعد کپتان سرفراز احمد اور حسن علی نے عمدہ بیٹنگ کی، دونوں بلے بازوں نے نویں وکٹ میں پاکستان کی طرف سے ریکارڈ 90 رنز کی شراکت جوڑ کر سکور 202 تک پہنچا دیا، یہاں پر پہلک وایو نے سرفراز کو آئوٹ کر کے اہم پارٹنرشپ توڑ دی، انہوں نے 41 رنز بنائے، 203 کے سکور پر پاکستان کی آخری وکٹ گری جب حسن علی چھکا لگانے کی کوشش میں بائونڈری پر کیچ آئوٹ ہوئے، انہوں نے 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 59 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹاپ سکورر رہے۔

پہلک وایو نے 4، تبریز شمسی نے 3، ربادا نے 2 اور اولیویئر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں جنوبی افریقن ٹیم نے مطلوبہ ہدف42ویںاوورز میں 5وکٹوں پر پورا کیا، پروٹیز اننگز کا آغاز بھی مایوس کن تھا، 80 کے سکور پر شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے ابتدائی 5 وکٹیں لیکر حریف ٹیم پر دبائو بڑھانے کی کوشش کی لیکن اس موقع پر ڈانڈر ڈوسن اور پہلک وایو گرین شرٹس کے بائولرز کے سامنے ڈٹ گئے، دونوں بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے چھٹی وکٹ کی شراکت میں ۔

۔۔رنز جوڑ کر پاکستان کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، وانڈر ڈوسن80اور پہلک وایو 69رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ہینڈرکس 5، ہاشم آملہ 8، کپتان فاف ڈوپلیسی 8، ڈیوڈ ملر 31 اور کلاسن بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے، شاہین شاہ نے تین اور شاداب خان نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 23/01/2019 - 01:19:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :