جنوبی افریقہ اور پاکستان کی ٹیمیں تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں (کل) آمنے سامنے ہوں گی، پانچ میچوں کی سیریز میں 1-1 سے برابر، دونوں ٹیموں کے کپتان برتری دوگنی کرنے کیلئے پر جوش، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا

بدھ 23 جنوری 2019 10:30

سنچورین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ (کل) جمعہ کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ سرفراز الیون نے پہلے میچ میں پروٹیز کو 5 وکٹوں سے شکست فاش سے دوچار کیا تھا تاہم پروٹیز ٹیم نے دوسرے میچ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے گرین شرٹس کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے کپتان آئندہ میچ میں کامیابی کے لئے پر جوش ہیں۔ پاکستانی کپتان اور کھلاڑیوں کے مطابق دوسرے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ گرین شرٹس کے کپتان کا کہنا ہے کہ دوسرا میچ جیت کر سیریز میں برتری دوگنی کرنے کیلئے پر امید ہیں تاہم دوسری جانب میزبان ٹیم بھی سیریز میں کم بیک کے بعد تیسرے میچ میں کامیابی کیلئے پر اعتماد ہے اس لئے تیسرے ون ڈے میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا چوتھا ون ڈے 27 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ 30 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 23/01/2019 - 10:30:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :