پرتھ سکارچرز اور سڈنی تھنڈر کے درمیان بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کا 41 واں میچ (آج) کھیلا جائے گا

بدھ 23 جنوری 2019 10:30

پرتھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں (آج) جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائے گا۔ بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے۔ لیگ میں (آج) جمعرات کو واحد میچ پرتھ سکارچرز اور سڈنی تھنڈر کی ٹیموں کے درمیان پرتھ کے مقام پر کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ لیگ میں دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی مختلف ٹیموں کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔ 17 فروری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ، ہوبارٹ ہریکنز، میلبورن رینی گیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچرز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈر ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی۔ لیگ میں فائنل سمیت مجموعی طور پر 59 میچز کھیلے جائیں گے اور ہر ٹیم 14 میچز کھیلے گی۔ واضح رہے کہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 17 فروری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 23/01/2019 - 10:30:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :