دوسری آئی سی انٹر اسکول ٹینس چیمپئن شپ 28جنوری کو سینٹ میری اسکول گرو مندر کراچی پر منعقدہوگی

بدھ 23 جنوری 2019 13:21

دوسری آئی سی انٹر اسکول ٹینس چیمپئن شپ  28جنوری کو سینٹ میری اسکول گرو مندر کراچی پر منعقدہوگی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) انٹر نیشنل لان ٹینس کلب آف پاکستان دوسری آئی سی انٹر اسکول ریڈ اینڈ اورنج بال ٹینس چیمپئن شپ ۔ 28جنوری کو سینٹ میری اسکول گرو مندر کراچی پر منعقد کرے گی، جس میں پرائمری اسکول ڈپارٹمنٹ کراچی کا تعاون حاصل ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں انڈر 8 اور انڈر 6 لڑکوں اور لڑکیوں کے مقابلے کروائے جائیں گے۔

انٹر نیشنل لان ٹینس کلب آف پاکستان ، پاکستان ٹینس فیڈریشن کا مکمل منسلک ادارہ ہے ، اسکے علاوہ انٹر نیشنل لان ٹینس کلب کا بھی فل ممبر ہے۔ دنیا کے 46ممالک اس اہم ادراے کے ممبر ہیں ۔ انفرادی ممبرر میں دنیا کے تمام ٹاپ کھلاڑی راجر فیڈرر، سرینا ولیم، بیون بورک، جوکووچ، رشید ملک سعید حئی۔ عقیل خان ، ماریہ شرا پوا بھی اس کلب کے ممبران ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں انٹری بھیجنے کی آخری تاریخ 26جنوری ہے۔محمد خالد رحمانی (ٹورنامنٹ ڈائریکٹر) نے بتایا ہے کہ 14 لڑکوں اور 14لڑکیوں کے اسکول جنہوں نے پہلے انٹر اسکول ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکٹ کی تھی ۔ جو دو ماہ قبل ال زاہرہ اسکول فردوس کالونی میں منعقد کیا گیا تھا ۔ نے اپنے انٹری کی تصدیق کر دی ہے ۔ انٹری محمد خالد رحمانی کو [email protected] یا واٹس اپ نمبر 0300 3607209پر بھیجی جا سکتی ہے ، فرح ریاض آرگانیزنگ سکریٹری کے فرائض انجام دینگی۔ ٹورنامنٹ سرخ اور اورنج بال سی منی کورٹس پر کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 23/01/2019 - 13:21:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :