معروف کرکٹ ویب سائٹ نے شاہد آفریدی کی انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کرادی

ویب سائٹ نے غلطی سے شاہین آفریدی کی جگہ شاہد آفریدی کا نام لکھ دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 23 جنوری 2019 14:37

معروف کرکٹ ویب سائٹ نے شاہد آفریدی کی انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کرادی
ڈربن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جنوری2019ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی متعدد مرتبہ مختلف وجوہات کی بناءپر انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد واپسی کرچکے ہیں اور متعد مرتبہ قومی ٹیم کے نمائندگی کرتے ہوئے ہیڈ لائنز بنا چکے ہیں ۔38سالہ بوم بوم آفریدی نے آخری مرتبہ31مئی 2018ءکو ورلڈ الیون کی جانب ویسٹ انڈیز کی خلاف کھیلے تھے تاہم گزشتہ روز ایک کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق وہ ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم کی جانب سے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے کے لیے میدان میں اترے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے کے لیے عثمان خان شنواری کی بجائے شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا تھا تاہم ایک کرکٹ ویب سائٹ نے غلطی سے پلیئنگ الیون میں شاہین آفریدی کی جگہ شاہد آفریدی کا نام لکھ دیا ۔شاہد آفریدی نے 1996سے 2016ءکے دوران 27ٹیسٹ ، 398ون ڈے اور98ٹونٹی ٹونٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 11ہزار سے زائد رنز سکور کرنے کے ساتھ ساتھ 500سے زیادہ شکار بھی کیے ۔ یاد رہے کہ شاہد آفریدی اس وقت بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کومیلاوکٹورینز کی نمائندگی کررہے ہیں جہاں وہ 8میچز میں اپنے بلے کے ذریعے24.40کی اوسط سے122رنز سکور کرچکے ہیں جب کہ اپنی باﺅلنگ کے ذریعے اب تک16.30کی اوسط سے10وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں۔
معروف کرکٹ ویب سائٹ نے شاہد آفریدی کی انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کرادی
وقت اشاعت : 23/01/2019 - 14:37:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :