سورج نے بھارت اور نیوزی لینڈ کا میچ رکوا دیا

دنیائے کرکٹ میں انوکھی ترین اور دلچسپ تاریخ رقم ہو گئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 23 جنوری 2019 16:34

سورج نے بھارت اور نیوزی لینڈ کا میچ رکوا دیا
نیپیئر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جنوری2019ء) تیز ہوائیں چلیں اور بارش شروع ہو گئی، گراﺅنڈز مین وکٹوں پچ ڈھانپنے کیلئے کور لے آئے اور کھلاڑی واپس پویلین لوٹ گئے۔کرکٹ میچ دیکھنے والا ہر شخص ان مناظر سے بخوبی واقف ہے اور تقریباً تمام لوگوں نے ہی یہ مناظر دیکھے بھی ہوں گے کہ بارش کی وجہ سے میچ رک گیا مگر نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں اس وقت انوکھی اور انتہائی دلچسپ تاریخ رقم ہو گئی جب سورج کی انتہائی تیز روشنی کے باعث میچ روکنا پڑ گیا۔

نیپیئر میں کھیلے گئے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران سورج کی روشنی اس قدر تیز ہو گئی کہ بلے باز، فیلڈرز حتیٰ کے امپائرز بھی صحیح طرح دیکھنے سے قاصر ہو گئے اور بالآخر امپائرز نے کچھ دیر کیلئے میچ روکنے کا فیصلہ کر لیا تاکہ کسی قسم کی مشکل پیش نہ آ سکے۔

(جاری ہے)

دنیائے کرکٹ میں یہ اپنی نوعیت کا واحد اور انوکھا ترین واقعہ ہے جہاں سورج کی روشنی کے باعث میچ روکنا پڑ گیا کیونکہ اس سے پہلے ایسی کوئی بھی مثال نہیں ملتی۔

عمومی طور پر اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے دنیا بھر میں پچز کو شمال اور جنوب کی طرف رکھا جاتا ہے تاہم میکلین پارک،نیپیئر کی اس پچ کا رخ مشرق اور مغرب کی جانب تھا ،دونوں ٹیموں کے مابین میچ 30منٹ رکا رہا جس کے باعث بھارت کی اننگز کو49اوورز تک محدود کردیا گیا جبکہ ان کا ہدف بھی ایک رن کم کردیا گیا۔
وقت اشاعت : 23/01/2019 - 16:34:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :