سابق ٹیسٹ کرکٹرذوالقرنین حیدر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا

بدھ 23 جنوری 2019 18:19

سابق ٹیسٹ کرکٹرذوالقرنین حیدر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا
لاہور۔22 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر( وکٹ کیپر) ذوالقرنین حیدر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے دوبارہ کرکٹ میں واپسی کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

سابق کرکٹر ذوالقرنین حیدر 2010ء میں یو اے ای میں جنوبی افریقہ کیخلاف پانچویں ون ڈے سے قبل ٹیم مینجمنٹ کو بتائے بغیر لندن چلے گئے تھے، بعد ازاں انھوں نے موقف اختیارکیا کہ بعض افراد کی طرف سے دھمکیاں ملنے کے بعد یہ انتہائی قدم اٹھایا تھا نے انٹرنیشنل کرکٹ سے علیحدگی اختیار کرلی تھی ۔

تاہم اب ان کا کہنا ہے کہ میں انٹرنیشنل کرکٹ میں دوبارہ قدم جمانا چاہتا ہوں۔ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر اپنی فٹنس اور فارم کو ثابت کروں گااور ٹیم میں اپنی جگہ بنانے کیلئے بھرپور کوشش کروں گا ۔
وقت اشاعت : 23/01/2019 - 18:19:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :