ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے آخری دو میچز اور ٹی ٹونٹی سیریز میں آرام کریں گے، روہت شرما قائم مقام کپتان مقرر

بدھ 23 جنوری 2019 18:57

ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے آخری دو میچز اور ٹی ٹونٹی سیریز میں آرام کریں گے، روہت شرما قائم مقام کپتان مقرر
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی کو نیوزی لینڈ کے خلاف رواں ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے آخری دو میچز اور شیڈول ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے، ان کی جگہ روہت شرما آخری دو ون ڈے میچز اور ٹی ٹونٹی سیریز میں ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

بھارت کو کیویز کے خلاف پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، ون ڈے سیریز کے بعد بھارتی ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اور سینئر سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ہوم ٹیسٹ سیریز سے قبل کوہلی کو تازہ دم ہونے کیلئے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے آخری دو میچز اور ٹی ٹونٹی سیریز سے آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے، ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا گیا البتہ نائب کپتان روہت شرما ان کی عدم موجودگی میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔
وقت اشاعت : 23/01/2019 - 18:57:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :