انٹرنیشنل کک باکسنگ یونٹ سمیع اللہ کاکڑ کی سرکردگی میں 24جنوری آذربائیجان کیلئے روانہ ہوگی

بدھ 23 جنوری 2019 19:10

انٹرنیشنل کک باکسنگ یونٹ سمیع اللہ کاکڑ کی سرکردگی میں 24جنوری آذربائیجان کیلئے روانہ ہوگی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) انٹرنیشنل کک باکسنگ ایونٹ کیلئے قومی اسکواڈ تیار کرلیا گیا ہے پہلی بار خواتین فائٹرز بھی شامل کئے گئے ہیں پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن نے آذربائیجان میں انٹرنیشنل کک باکسنگ اینڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے مینز اور وومینز ٹیم کا اعلان کردیا پاکستان کک باکسنگ کی تاریخ میں پہلی بار وومنز ٹیم کسی عالمی دورے پر جائے گی چیمپئن شپ 25جنوری تا30جنوری وسط ایشیائی ریاست آذربائیجان میں منعقد ہورہی ہے جس کے لئے قومی ٹیم 24جنوری سے سمیع اللہ کاکڑصدر کک باکسنگ فیڈریشن کی سربراہی میں دوبئی کیلئے روانہ ہوگی جہاں سے دوسری پرواز سے ٹیم آذربائیجان کے لئے روانہ ہوگی‘ اعلان کردہ تین رکنی ویمنز ٹیم میں فاطمہ ‘ رابیعہ اور سعیدہ شامل ہیں جبکہ مینز ٹیم میں سہیل خان‘ عطاء اللہ‘ احسان اللہ‘ گل محمد‘ نجیب اللہ‘ غلام فاروق‘ طیب محمد اور کوچ منصور درانی شامل ہیں ٹیم کے صدر سمیع اللہ کاکڑ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل دوروں سے کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

وقت اشاعت : 23/01/2019 - 19:10:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :