56 ویں قومی بیڈمنٹن چمپئن شپ، سندھ کی مینز اور ویمینز ٹیم کا اعلان

قومی بیڈمنٹن چمپئن شپ25جنوری سے لاہور میں منعقد ہوگی، سندھ کی ٹیم بدھ کی شام لاہور روانہ ہوگئی

بدھ 23 جنوری 2019 19:29

56 ویں قومی بیڈمنٹن چمپئن شپ، سندھ کی مینز اور ویمینز ٹیم کا اعلان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) 25جنوری سے لاہور میں منعقد ہونیوالی 56 ویں قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ کیلئے سندھ کی مینز اور ویمنز ٹیم کا اعلان کردیا گیا،پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر میں منعقد ہونیوالے دو روزہ ٹرائلز کے بعد کھلاڑیوں کے حتمی ناموں کا اعلان کیا گیا ، ٹرائلز میں صوبے بھر سے 58مرد و خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی، چاررکنی سلیکشن کمیٹی، ڈاکٹر سید محمد صاعد، سید اویس الحسن، فرناز اقبال اور خواجہ اقبال پر مشتمل تھی ۔

(جاری ہے)

مردوں کی ٹیم میں عمران علی، معاذ علی، فہد عباسی، شہود خالد، طارق لطیف، شامیر ناصر، حیسیم اقبال اور عباد احمدشامل ہیں، جبکہ خواتین کی ٹیم سارہ آفتاب، سماء آصف اور اقراء رحمن پر مشتمل ہے۔ دونوں ٹیمیں انفرادی اور ٹیم ایونٹ میں شرکت کرینگی۔ سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری افتخار حسین نے ڈاکٹر سید محمد صائد کو ٹیم کا منیجر مقرر کیا ہے ، انہوں نے ریسیکیم کے تعاون کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔سندھ کی ٹیمیں بدھ کی شام لاہور روانہ ہوگئی۔
وقت اشاعت : 23/01/2019 - 19:29:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :