بنگلہ دیش کا نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کیلئے الگ الگ ٹیموں کا اعلان، صابر رحمان اور تسکین احمد کی واپسی

بدھ 23 جنوری 2019 22:12

بنگلہ دیش کا نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کیلئے الگ الگ ٹیموں کا اعلان، صابر رحمان اور تسکین احمد کی واپسی
ڈھاکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز اور ٹیسٹ سیریز کیلئے الگ الگ ٹیموں کا اعلان کر دیا، صابر رحمان اور تسکین احمد کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، صابر رحمان کو ڈسپلنری ایشوز کی وجہ سے چھ ماہ کی پابندی کا سامنا تھا، تسکین احمد کو رواں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر دونوں سکواڈز میں شامل کیا گیا ہے، آف سپنر نعیم حسن پہلی مرتبہ سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے اور وہ بھی دونوں سیریز میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ سکواڈ کپتان مشرفی مرتضیٰ، تمیم اقبال، سومیا سرکار، لٹن داس، شکیب الحسن، مشفق الرحیم، روبیل حسین، محموداللہ، مستفیض الرحمان، مہدی حسن، محمد متھن، سیف الدین، نعیم حسن، تسکین احمد اور صابر رحمان پر مشتمل ہے۔ اعلان کردہ ٹیسٹ ٹیم میں کپتان شکیب الحسن، محموداللہ، تمیم اقبال، شادمان اسلام، مومن الحق، محمد متھن، مشفق الرحیم، لٹن داس، مہدی حسن میراز، تیجل اسلام، نعیم حسن، مستفیض الرحمان، ابوجاوید، خالد احمد اور تسکین احمد شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 23/01/2019 - 22:12:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :