ارجنٹائن کے فٹبالر ایمیلیانوسالا کے پرائیوٹ طیارے سمیت لاپتہ

زندہ بچ جانے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں جس پر سرچ آپریشن بند کردیا گیا

بدھ 23 جنوری 2019 23:07

ارجنٹائن کے فٹبالر ایمیلیانوسالا کے پرائیوٹ طیارے سمیت لاپتہ
الڈرنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2019ء) ارجنٹائن کے فٹبالر ایمیلیانوسالا کے پرائیوٹ طیارے سمیت لاپتہ ہونے کے بعد زندہ بچ جانے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں جس پر سرچ آپریشن بند کردیا گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کارڈف سٹی فٹبال کلب کے کھلاڑی اور ارجنٹائن کے اسٹرائیکر ایمیلیانو سالا پرائیوٹ طیارے میں پیر کے روز محو پرواز تھے تاہم انگلش چینل جزائر کے مقام الڈرنی پر ان کا رابطہ کنٹرول روم سے منقطع ہوگیا تھا۔

معروف فٹبالر ایمیلیانو سالا نے پیر کے روز اپنے اہل خانہ کو بھیجے گئے واٹس پیغام میں کہا کہ میں طیارے میں ہوں جو زمین کی جانب گر رہا ہے، میں خوفزدہ ہوں۔ اس پیغام کے بعد اٴْن کا کسی سے رابطہ نہیں ہوسکا۔ریسکیو اداروں نے موبائل ڈیٹا کی مدد سے الڈرنی کے ساحلی علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کیا تاہم خراب موسم کے باعث مشکلات کا سامنا رہا اور دو دن کے بعد طیارا ملنے کی تمام امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

فضائی حادثے کی تحقیقات کرنے والے ادارے نے میڈیا کو بتایا کہ مالیبو ایئرکرافٹ امریکا میں رجسٹرڈ ہے اور اس میں پائلٹ اور ایک مسافر کی موجودگی کی اطلاع ہے۔ طیارا حادثے کی تحقیقات کے لیے امریکا، فرانس اور ارجنٹائن کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کریں گی۔ایمیلیانو سالا نے 2015 میں کلب میں شمولیت حاصل کرنے کے بعد سے 48 گول کیے اور کئی بار اپنے کلب کو میچ جتوانے میں اہم کلیدی کردار ادا کیا۔ فٹبال کھلاڑی کے مداحوں اور کلب نے کارڈف سٹی اسٹیڈیم کے سامنے پھولوں کے گلدستے رکھے۔۔
وقت اشاعت : 23/01/2019 - 23:07:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :