جنوبی افریقا کیخلاف رنزنہ کرنیکا افسوس ہے،ایک ہی اندازمیں آوٹ ہونامایوس کن تھا، اظہر علی

مصباح الحق اور یونس خان کا خلا پر کرنے میں وقت لگے گا ، دونوں کے جانے کے بعد اچھا نہیں کھیل سکا، گفتگو

جمعرات 24 جنوری 2019 17:04

سنچورین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) ٹیسٹ کرکٹراظہرعلی نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا کیخلاف رنزنہ کرنیکا انہیں افسوس ہے،ایک ہی اندازمیں آوٹ ہونامایوس کن تھا، یہ تاثر درست نہیں کہ پاکستانی بلے باز شارٹ بالز نہیں کھیل سکتے۔تفصیلات کے مطابق ڈربن میں جنوبی افریقا نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 5وکٹ سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز 1۔

(جاری ہے)

1 سے برابر کردی ، پاکستان کرکٹ ٹیم 45 اعشاریہ 5 اوورز میں 203رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ایک بیان میں اظہر علی نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں پچز کی وجہ سے مسئلہ رہا، تنقید کرنے والوں کو یہ ضرور دیکھنا چاہئے کہ کنڈیشنز کیسی تھیں۔انہوں نے کہا کہ مصباح الحق اور یونس خان کا خلا پر کرنے میں وقت لگے گا ، ان دونوں کے جانے کے بعد اچھا نہیں کھیل سکا۔انہوں نے کہا کہ گھٹنے کی تکلیف ضرور مسائل پیدا کرتی ہے تاہم فٹنس کیلئے بھرپور محنت کر رہا ہوں۔
وقت اشاعت : 24/01/2019 - 17:04:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :