ویسٹ انڈیز کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط،

ویسٹ انڈین بائولرز کے سامنے انگلینڈ کی ٹیم بالکل بے بس، ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 339 رنز کی برتری قائم کرلی، میزبان بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث انگلینڈ کی ٹیم کالی آندھی کی پہلی اننگز کے سکور 289 رنز کے جواب میں 77 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ویسٹ انڈین ٹیم نے دوسرے روز اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنالئے، میچ کا دوسرا روز بھی بائولرز کے نام رہا اور 16 کھلاڑیوں نے پویلین کی راہ دیکھی

جمعہ 25 جنوری 2019 11:50

ویسٹ انڈیز کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط،
برج ٹاؤن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2019ء) ویسٹ انڈیز کی انگلینڈ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط ہوگئی، ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف مجموعی طور 339 رنز کی برتری حاصل کرلی، انگلینڈ کی ٹیم میزبان ٹیم کے بائولرز کے سامنے بالکل بے بس نظر آئی، ویسٹ انڈین بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈین اننگز کے سکور 289 رنز کے جواب میں 77 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اس سے قبل ہوپ، چیسی اور ہیٹ مائر کی نصف سنچریوں کی بدولت ویسٹ انڈیز کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 289 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، ہیٹ مائر81، شائی ہوپ 57، چیسی 54، کیمپ بیل 44 اور براتھ ویٹ 40 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

انگلینڈ کی طرف جیمز اینڈرسن نے 5 اور بین سٹوکس نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

(جاری ہے)

جواب میں میچ کے دوسرے روز انگلینڈ کی پوری ٹیم 77 رنز پر ڈھیر ہوگئی، میزبان ٹیم کے بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے سامنے کوئی بھی انگلش کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا اور اس کے سات کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے، ویسٹ انڈیز کی طرف سے کیماروئچ نے 5 جبکہ ہولڈر اور جوزف نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جواب میں دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک ویسٹ انڈیز ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بناکر انگلینڈ کے خلاف مجموعی طور پر 339 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

دوسری اننگز میں انگلینڈ کے معین علی نے تین جبکہ بین سٹوکس نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ برج ٹائون میں جاری ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف اپنی پہلی ادھوری اننگز 264 رنز 8 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو ہیٹ مائر 56 رنز پر کھیل رہے تھے۔ جوزف نویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو بغیر کوئی رن بنائے جیمز اینڈرسن کی گیند پر بٹلر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

ہیٹ مائر آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 81 رنز بناکر سٹوکس کی گیند پر فوکس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ گبرائل بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آئوٹ رہے۔ انگلینڈ کی طرف جیمز اینڈرسن نے 5 اور بین سٹوکس نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں ویسٹ انڈین بائولرز کی شاندار بائولنگ کی بدولت 77 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جیننگز نے 17 رنز بنائے، انگلینڈ ٹیم کے 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے، جیننگز 17، برنز 2، بائرسٹو12، جو رئوٹ 4، بین سٹوکس صفر، معین علی صفر، بٹلر 4، فوکس 2، کیورن 14 اور راشد 12 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔

جیمز اینڈرسن بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آئوٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے کیماروئچ نے 5 جبکہ ہولڈر اور جوزف نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں میچ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بناکر انگلینڈ کے خلاف مجموعی طور پر 339 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ براتھویٹ 24، کیمپ بیل 33، براوو 1، چیسی صفر، ہوپ 3 اور ہیٹ مائر 31 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ ڈائورچ 27 اور جیسن ہولڈر 7 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔ دوسری اننگز میں انگلینڈ کی طرف سے معین علی نے تین، سٹوکس نے دو جبکہ کیورن نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 25/01/2019 - 11:50:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :