جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان

محمد عامر کی وقاص مقصود کی جگہ واپسی، صاحبزادہ فرحان کو بابر اعظم کی جگہ اوپننگ کروائی جائیگی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 26 جنوری 2019 12:08

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 جنوری2019ء) جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے15رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق فاسٹ باﺅلر محمد عامر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے والے پیسر وقاص مقصود پر ترجیح دی گئی ہے۔ پاکستانی سکواڈ سرفراز احمد (کپتان ) ،شعیب ملک، بابر اعظم ، آصف علی،فہیم اشرف، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان،حسن علی،عماد وسیم، محمد عامر صاحبزادہ فرحان،شاداب خان،شاہین شاہ آفریدی شعیب ملک اور عثمان خان شنواری پرمشتمل ہے ۔

جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے اوپنر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے دس ٹیسٹ اور 19 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے امام الحق ابھی تک ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں ڈیبیو نہیں کرپائے ہیںاور اب ان کا انتظارمزید لمبا ہوگیا ہے، ون ڈے سیریز کے بعد امام الحق، محمد رضوان اور شان مسعود وطن واپس آجائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس سیریز میں بابر اعظم کی جگہ پاکستان کی اننگز کا آغاز فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان کریں گے جب کہ مڈل آرڈر میں بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، حسین طلعت، آصف علی اور سرفراز احمد کھیلیں گے ،شاداب خان اور عماد وسیم آل راﺅنڈرز کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے جب کہ فاسٹ باﺅلنگ کے شعبے کا بوجھ محمد عامر، حسن علی، فہیم اشرف، عثمان شنواری اور شاہین شاہ آفریدی پر ڈالا جائے گا ۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے میچز یکم، 3 اور 6 فروری کو کھیلے جائیں گے۔پاکستان اس وقت138پوائنٹس کے ساتھ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہے اور اس سیریز کے نتائج کا اس کی پوزیشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔
وقت اشاعت : 26/01/2019 - 12:08:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :