پشاور ،ڈسٹرکٹ ناظم کبڈی چمپئن شپ شروع ، ایم پی اے ارباب جہانداد نے افتتاح کیا

ہفتہ 26 جنوری 2019 14:04

پشاور ،ڈسٹرکٹ ناظم کبڈی چمپئن شپ شروع ، ایم پی اے ارباب جہانداد نے افتتاح کیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ ناظم کبڈی چمپئن شپ خیبرے گرائونڈ واحد گڑھی خزانہ میں شروع ہوگیا،ایم پی اے ارباب جہاندادنے باقاعدہ افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفسیر جمشید بلوچ،صوبائی کبڈ ی ایسوسی ایشن کے صدر ارباب نصیر احمداور سیکرٹری سید سلطان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین میناخان بھی موجود تھے۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے زیر اہتمام صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کی نگرانی منعقدہ اس چمپئن شپ میں بڑی تعدادمیں کلبوں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ میں ارمڑ کلب اور داودزئی کلبوں کے مابین کھیلاگیا،امڑ کلب نے مدمقابل ٹیم کو 30 27 سے شکست دیکر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 26/01/2019 - 14:04:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :