اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن نے ایسوسی ایشن کے خلاف غیر آئینی اور غیر قانونی سر گرمیوں میں ملوث ممبران کو نوٹس جاری

ہفتہ 26 جنوری 2019 16:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2019ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن نے ایسوسی ایشن کے خلاف غیر آئینی اور غیر قانونی سر گرمیوں میں ملوث کلبوں کے عہدیداروں اور ریفری ایسوسی ایشن کے ممبران کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی 5 رکنی ایمرجنسی کمیٹی کااجلاس زیر صدارت صدر چوہدری محمد سلیم منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے ممبران محمدزمان، سید تنویراحمد، سید ذاکر حسین نقوی اور سید شرافت حسین بخاری نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے خلاف غیر آئینی اور غیر قانونی سر گرمیوں میں ملوث کلبوں کے عہدیداروں اور ریفری ایسوسی ایشن کے ممبران کا کیس ڈسپلنری کمیٹی کو بھیجا جائے، فیصلے کے مطابق ان عہدیداروں کو ڈسپلنری کمیٹی کے چیئرمین ایڈووکیٹ شفیق احمد رامے کے روبرو 27 جنوری (آج)اتوار کو شام چار بجے آی ایف اے آفس، آئی ایٹ مزکر میں پیش ہونے کے نوٹس جاری کئے گئے تاکہ وہ کمیٹی کے سامنے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کا دفاع اور جواب دے سکیں،ڈسپلنری کمیٹی کے دیگر ممبران ایڈوکیٹ راجا خالد محمود کیانی، محمد ارشد اور اختر بیگ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جن کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں ان میں اسلام آباد ریفریز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری چوہدری محمد شریف، جناح کلب کے صدر طارق محمود چوہدری، مہران کلب کے سیکرٹری محمد اسلم گنڈہ پور، فالکن کلب کے صدر محمد عرفان خان نیازی، اسلام آباد اکیڈمی کلب کے سیکرٹری احسان، فیڈرل کلب کے صدر عمران خا ن نیازی، فالکن کلب کے سیکرٹری عدالوحید، نیشنل ریفری توقیر اسلم،الفیصل کلب کے صدر محمد شدید،اسلام آباد اکیڈمی کلب کے کھلاڑی علی آغا شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 26/01/2019 - 16:28:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :