دفاعی چیمپئن ٹیمیا ببوس اور کرسٹینا کو شکست، سمانتھا سٹوسر اور شوئی زینگ نے آسٹریلین اوپن ویمنز ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا

ہفتہ 26 جنوری 2019 19:04

دفاعی چیمپئن ٹیمیا ببوس اور کرسٹینا کو شکست، سمانتھا سٹوسر اور شوئی زینگ نے آسٹریلین اوپن ویمنز ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2019ء) آسٹریلوی کھلاڑی سمانتھا سٹوسر اور ان کی چینی جوڑی دار شوئی زینگ نے آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا، فاتح جوڑی نے فیصلہ کن معرکے میں دفاعی چیمپئن ٹیمیا ببوس اور کرسٹینا کو شکست فاش سے دوچار کرتے ہوئے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگل فائنل میں سمانتھا سٹوسر اور شوئی زینگ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہنگرین کھلاڑی ٹیمیا ببوس اور ان کی فرانسیسی جوڑی دار کرسٹینا کو 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر ٹائٹل حاصل کیا، یہ سٹوسر کا تیسرا اور شوئی زینگ کا پہلا گرینڈ سلام ڈبل ٹائٹل ہے۔
وقت اشاعت : 26/01/2019 - 19:04:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :