نئی ٹیسٹ رینکنگ، بابر اعظم نے کیریئر کی بہترین پوزیشن سنبھالی لی

آل راﺅنڈرکی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے ٹاپ پوزیشن سنبھال لی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 27 جنوری 2019 14:54

نئی ٹیسٹ رینکنگ، بابر اعظم نے کیریئر کی بہترین پوزیشن سنبھالی لی
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جنوری2019ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم کےمڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم کیریئر کی بہترین پوزیشن پر آگئے، آل راﺅنڈرکی فہرست پر ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کیریئر کی بہترین پوزیشن پر آگئے ہیں ۔جیسن ہولڈ رنے بابڈوس ٹیسٹ میں اپنے ہوم کراﺅنڈ کے سامنے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری سکور کرنے کے ساتھ ساتھ دو وکٹیں بھی حاصل کیں جس کے ساتھ ہی وہ آل راﺅنڈرز کی فہرست میں شکیب الحسن اور روندرا جدیجہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے440پوائنٹس حاصل کرکے دو درجے ترقی کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر آگئے ہیں ،وہ بیٹنگ رینکنگ میں بھی 25درجے ترقی کے ساتھ33ویں پوزیشن پر آگئے ہیں ،ویسٹ انڈیز وکٹ کیپر بلے باز شین ڈاﺅرچ نے انگلینڈ کےخلاف116رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر رینکنگ میں 14 درجے ترقی کے ساتھ47ویں پوزیشن اپنے نام کرلی ہے، شیمرون ہیٹمائر باربڈوس ٹیسٹ میں 81اور31رنز سکور کرکے51ویں سے40ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

برسبین ٹیسٹ میں عمدہ بیٹنگ کرنے والے آسٹریلیوی بلے باز مارنس لبسشین نے105ویں سے84ویں پوزیشن پر چھلانگ لگائی ہے،ٹریوس ہیڈ بھی17درجے ترقی پاکر43ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ،انگلینڈ کے روی برنز نے باربڈوس ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 84رنز بنا کر113ویں سے99ویںپوزیشن پر چھلانگ لگائی ہے ،سری لنکا کے نیروشن ڈکویلا بھی برسبین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں64رنز بنا کر37ویں پوزیشن پر آگئے ہیں ،پاکستان کے بابراعظم کیریئر کی بہترین 18ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں جب کہ اسد شفیق نے21ویں پوزیشن سنبھالی ہے ۔

باﺅلرز کی فہرست میں برسبین ٹیسٹ میں 10وکٹیں لینے والے آسٹریلیوی پیٹ کمنز تیسری پوزیشن پر براجمان ہوگئے ہیں جبکہ اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے جائی رچرڈسن میچ میں45رنز کے عوض5شکار کرکے 80ویں پوزیشن پر آگئے ہیں،باربڈوس ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 17رنز کے عوض5شکار کرکے ویسٹ انڈین پیسر کیمار روچ 25ویں سے 20ویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ دوسری اننگز میں60رنز کے عوض8وکٹیں لینے والے آف سپنر روسٹن چیز 14سیڑھیاں پھلانگ کر14ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں،سری لنکا کے سرنگا لکمل برسبین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 5وکٹیں لیکر33ویں سے31ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
وقت اشاعت : 27/01/2019 - 14:54:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :